ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1,856 گاڑیوں کا چالان، 88 ڈرائیوز گرفتار

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1,856 گاڑیوں کا چالان، 88 ڈرائیوز گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاؤن میں 1,856 گاڑیوں کا چالان کرتے ہوئے 88 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا گیا۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا، جس کے دوران 1,856 گاڑیوں کا چالان کیا گیا، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 88 ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مجموعی طور پر 3,132,020 روپے کے جرمانہ عائد کیا گیا، لاپرواہ اور غفلت برتنے والی ڈرائیونگ کے 192 کیسز ، بغیر روٹ پرمٹ کے چلنے والی  54 گاڑیاں پائی گئیں جبکہ 49 گاڑیوں کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ موجود نہیں تھا، روڈ چیکنگ کمیٹی نے 4,106 گاڑیوں کی جانچ کی، 195 گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔ اس کے علاوہ 26 ڈرائیور بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلاتے پائے گئے، 98 گاڑیوں کی حالت انتہائی خراب پائی گئی، کارروائیوں کے دوران 64 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ مسترد کر دیے گئے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ روڈ سیفٹی کو یقینی بنانا اور ٹرانسپورٹ قوانین کا سختی سے نفاذ ہماری اولین ترجیح ہے، غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور ناقص گاڑیاں عوام کی جان کے لیے خطرہ ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لئے  کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو قوانین کی پاسداری کرنی ہوگی بصورت دیگر وہ قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں ۔