سٹی 42 : وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مستحق اقلیتی خاندانوں میں "مینارٹی کارڈ" تقسیم کردیے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار "مینارٹی کارڈ" متعارف کروادیا گیا ہے۔
"مینارٹی کارڈ" حوالے سے تقریب میں صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مستحق اقلیتی خاندانوں میں کارڈز تقسیم کئے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت قومی و صوبائی کے ارکان نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔
ضلع بھر سے ٹوٹل 5454 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 5117 خاندان اہل قرار پائے گے۔
ضلعی انتظامیہ کو حکومت پنجاب کی جانب سے 2400 مینارٹی کارڈ موصول ہو گئے ہیں، دیگر درخواستیں پر تصدیق کا عمل جاری ہیں۔ تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز عوامی نمائندوں کے ہمراہ اقلیتی برادری میں مینارٹی کارڈ تقسیم کریں گے ۔
گوجرانوالہ پروگرام کے تحت مستحق اقلیتی خاندانوں کو سہ ماہی بنیادوں پر 10,500 روپے فراہم کیے جائیں گے۔ وہ خاندان جن کا PMT اسکور 45 یا اس سے کم ہے، اس کارڈ کے لیے اہل ہوں گے۔
ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق اقلیتوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔
تقریب میں کمشنر نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، ممبران قومی وصوبائی اسمبلی شریک تھے۔