ویب ڈیسک: گرین شرٹس کے نئے ہیڈ کوچ کا نام سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے ثقلین مشتاق مضبوط امیدوار ہیں۔ ثقلین مشتاق نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات میں کوچنگ کی پیشکش قبول کرلی۔ ثقلین مشتاق دورہ نیوزی لینڈ میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔
ثقلین مشتاق اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔