سٹی 42 : محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں کو دھوکہ باز عناصر سے خبردار کرنے کیلئے آگاہی مہم شروع کردی ۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے سوشل میڈیا کے ذریعے فراڈ سے بچاؤ کیلئے اہم ہدایات جاری کیں، جس میں کہا گیا ہے کہ شہری سوشل میڈیا اور تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز زمہ داری سے استعمال کریں ، واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انجان لوگوں سے معلومات ہرگز شیئر نہ کریں ۔
محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ شہری انجانے نمبرز سے آنے والی کالز اور میسجز پر کوئی رقم یا کوڈ نہ بھجوائیں، نان کسٹم پیڈ اشیاء کی خریداری کیلئے کوڈ اور اکاؤنٹ نمبر کسی سے شئیر نہ کریں ، کسی عزیز کے اغواء کی جھوٹی کال پر کوئی رقم نہ بھیجیں ۔
شہریوں کو مزید ہدایت یہ کی گئی ہے کہ کسی انجان شخص کو اپنی دفتری، ذاتی یا خاندانی معلومات ہرگز نہ دیں، شہری انٹرنیٹ پر کوئی بھی مشکوک یا انجان لنک کھولنے سے گریز کریں۔