ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 رمضان ریلیف پیکج کا افتتاح :40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے،وزیراعظم

  رمضان ریلیف پیکج کا افتتاح :40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے،وزیراعظم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان ریلیف پیکیج 2025ءکا افتتاح کردیا ۔

 وزیراعظم نےرمضان ریلیف پیکیج کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہو ئے کہا کہ رمضان پیکیج کےذریعے5ہزارروپےفی خاندان دئیےجائیں گے، 40لاکھ خاندان اور2کروڑافرادمستفیدہوں گے، اللہ کا شکر ہے کہ رواں سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے، اس باررمضان پیکیج میں شفافیت کویقینی بنایاجائےگا۔چاروں صوبوں،گلگت بلتستان،آزادکشمیرمیں رقم تقسیم ہوگی۔

 پچھلے سال یہ رقم 7 ارب روپے تھی، اس بار تقریباً رقم میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،پیکیج کو شفاف بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک، نادرا، ٹیک اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، میں ان تمام اداروں کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے محنت کرکے رمضان پیکیج مستحق لوگوں تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق کی شہادت اور دیگر پاکستانیوں کی شہادت المناک واقعہ ہے، یہ قدیم جامعہ ہے، جہاں اسلامی و عصری تعلیم فراہم کی جاتی ہے، یہ سچے پاکستانی ہیں، اس واقعے پر قوم افسردہ ہے، ہم اس دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، امید ہے خیبرپختونخوا حکومت ان قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے گی۔