سٹی42:چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی سے آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ افغانستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں ابھی باقی ہیں ۔
قذافی سٹیڈیم میں افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہونے کے باوجود افغانستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات باقی ہیں۔
گروپ بی کے آخری میچ میں انگلینڈ کی بڑے مارجن سے کامیابی کی صورت میں اس گروپ کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ نیٹ ریٹ پر ہوگا ۔اس وقت گروپ بی میں آسٹریلیا چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، جنوبی افریقا تین پوائنٹس کے ساتھ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر دوسرے اور افغانستان تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ گروپ بی کے آخری میچ کے بعد اس گروپ سے دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہونے کے ساتھ گروپ کی نمبر ایک اور نمبر دو ٹیم کا بھی فیصلہ ہوگا ۔
