فاطمہ عارف: پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی پر شہری مایوس، شہریوں نے طنز کرتے ہوئے کہا حکومت پیٹرول کی قیمت میں 50پیسے کمی کی بھی زحمت نہ کرتی۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ روپے میں اور کمی چند پیسوں میں کی جاتی ہے،پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی سے مہنگائی کا دباؤ برقرار رہے گا۔
شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو مسترد کر دیا،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کے لئےسنجیدہ اقدامات کرے۔
گزشتہ رات آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے ہوگی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قمیت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 168 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسےفی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 153 روپے 34 پیسےفی لیٹر ہوگی۔