پیروڈی گیت بنا کر شہرت حاصل کرنے والےبھارتی فنکار یشراج مکھاٹے نے شادی کر لی

Yashraj Mukhatey, City42, Isntagram viral post,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سوشل میڈیا پر وائرل ہو جانے والے جملوں پر دلچسپ پیروڈی گانوں کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی فنکار یشراج مکھاٹے نے پرانی دوست اور اپنی گرل فرینڈ سے شادی کر لی ہے۔

یشراج مکھاٹے آن لائن وائرل میمز پر مواد تخلیق کرنے کے لئے مشہور ہیں۔ ان کے مشہور پیروڈی گانوں میں ’رسوڑے میں کون تھا‘، ’بکنی شوٹ‘ اور ’پاوڑی ہو رہی ہے‘ شامل ہیں۔

یشراج مکھاٹے نے زندگی کا نیا سفر شروع  کرنے کے بعد انسٹاگرام پر اپنی گرل فرینڈ الپنا کے ساتھ شادی کی دستاویز  پر دستخط کرتے ہوئے کی ایک تصویر شیئر کر کے مداحوں کو اپنی شادی کی خوشخبری سنائی۔

یشراج نے اپنی زندگی کے اہم دن آف وائٹ شیروانی پہنی۔یشراج کی اہلیہ نے نارنجی اور سرخ رنگ کی ساڑھی، سونے کے زیورات اور ہری چوڑیاں پہنیں اور ساتھ میں بالوں پر گجرے بھی لگائے۔