آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شہری کے 13 ہزار ڈالر لے اڑا

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شہری کے 13 ہزار ڈالر لے اڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شہری کے 13 ہزار ڈالر لے اڑا ۔ 
پاکستانی نژاد امریکی شہری علاج کرانے پاکستان آیا تھا، شہری نے ایئرپورٹ سے آن لان ٹیکسی بک کی، ٹیکسی سے اترتے ہوئے شہری اپنا بیگ لینا بھول گیا، شہری کا امریکی پاسپورٹ بھی بیگ میں ہی تھا۔

پاکستانی نژاد امریکی شہری روحیل کا کہنا ہے کہ ڈالرز کی مالیت تقریبا 38 لاکھ روپے ہے۔ بیگ گاڑی میں بھول جانے پر ٹیکسی ڈرائیور کو فوری کالز بھی کیں۔ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے کال اٹینڈ نہیں کی، آن لائن ٹیکسی کمپنی کے دفتر گئے لیکن کوئی مدد نہیں ملی۔ متعلقہ تھانے کی پولیس نے بھی کوئی کارروائی نہیں کی،  درخواست لے کر رکھ لی ڈرائیور کو تلاش کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔