سجل علی کو سوشل میڈیا پر اپنی تعریف مہنگی پڑگئی

سجل علی کو سوشل میڈیا پر اپنی تعریف مہنگی پڑگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ سجل علی کو سوشل میڈیا پر اپنی تعریف مہنگی پڑگئی۔

حال ہی میں سجل نے اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا میڈیا میں کوئی اچھا  دوست نہیں۔

ویڈیو میں سجل علی کا کہنا تھا کہ میرا میڈیا میں کوئی اچھا دوست نہیں میں اپنی بیسٹ فرینڈ خود ہوں۔اداکارہ نے ویڈیو میں بتایا کہ  وہ سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز اور ٹرینڈ کو نہیں دیکھتیں۔سجل نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی فیورٹ خود ہیں جس پر متعدد صارفین نے جہاں ان کی پسندیدگی کو قبول کیا تو وہیں کچھ صارفین نے سجل علی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

متعدد صارفین نے  اسے سجل کی اوور ایکٹنگ کہا تو کہیں کچھ صارفین نے ان کی گفتگو کو کرینہ بننے کی کوشش قرار دیا۔

Ansa Awais

Content Writer