جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی کا فیصل آباد میں گرفتاریاں نہ دینے کا اعلان

جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی کا فیصل آباد میں گرفتاریاں نہ دینے کا اعلان
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چودھری نے اعلان کیا ہے کہ آج فیصل آباد میں گرفتاریاں پیش نہیں کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے گرفتاریاں نہ دینے کا اعلان کردیا۔

فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چودھری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 90 روز میں دو صوبوں میں انتخابات کروانے کا فیصلہ دے دیا ہے۔

اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ آج فیصل آباد میں گرفتاریوں کے بجائے اللہ کا شکر ادا کیا جائے گا، بھرپور جلسہ ہوگا مگر گرفتاریاں نہیں دی جائیں گی۔

Hifza Rajpoot

Content Writer