ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ آج پاکستان کا اہم سیاسی دن ہے‘

’ آج پاکستان کا اہم سیاسی دن ہے‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا اہم سیاسی دن ہے، سیاسی عدم استحکام سے آج چھٹکارا مل سکتا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ہی حل ہے، چیف جسٹس نے بھی یہی کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل جو صحافیوں پر حملہ ہوا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں، ہر حکومت صحافیوں سے بنا کر رکھتی ہے، کل جس طرح صحافیوں پر شدید کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پرانی شرائط لاگو کر دی ہیں، پیٹرول اگلے مہینے ملے گا ہی نہیں۔

Ansa Awais

Content Writer