حجاب ایشو، ہندو انتہاپسندوں  کی مسلمانوں کے ٹکڑے ٹکڑے  کرنے کی دھمکیاں،ویڈیو وائرل

Hindu extremists,threats,Muslims on Hijab issue
کیپشن: Fotage
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسند آپے سے باہر، لوگوں کو مسلمانوں کے قتل عام پر ابھارنے کی دعوت، یہاں رہنا ہے تو بھگوارنگ بن کررہنا ہوگا حجاب نہیں پہننے دیں گے۔ ہندو لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ 
 اترپردیش کے علاقے وجے پورا میں ہندو ا نتہاپسند نے ایک جلسہ عام کے دوران مسلمانوں کے قتل عام کی  دھمکیاں دی ہیں۔ ایک ہندو انتہا پسند خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں زعفرانی پٹکا لئے ایک لڑکی کہہ رہی ہے کہ دودھ مانگو گے کھیر دینگے  لیکن حجاب مانگو گے تو چیردینگے ۔

لڑکی نے مزید کہا ہے کہ اگر مسلمان حجاب پر اصرار کرتے رہے تو شیوا جی کی تلوار ہوگی اور ان کے جسم کو ہم انچ انچ کرکے کاٹ دیں گے۔ 
جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی اور دیگر مسلمان رہنماؤں  نے نفرت انگیز تقاریر اور مسلمانوں کا کھلے عام قتل کرنے کی دھمکی دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔  مودی حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے خاموش رویہ اختیار کرنے کو ہندو انتہا پسندوں کی  پشت پناہی سے تعبیر کیا جارہا ہے۔