سپریم کورٹ  کا ملک بھر میں پولیس پروموشن سے متعلق یکساں پالیسی بنانے کا حکم  

Supreme court order on police promotion policy
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے ملک بھر میں پولیس کی پروموشن سے متعلق یکساں پالیسی بنانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ پورے ملک میں پولیس کی پروموشن کی ایک ہی پائیدار اور جامع پالیسی ہونی چاہیے۔پالیسی بنانے کے لئے پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی وفاق اور صوبوں سے مشاورت کرے۔

جسٹس مقبول باقرکا کہنا تھا کہ یکساں پالیسی سے ملک کے مختلف حصوں میں پوسٹ ہونے والے پولیس افسران کو مسئلہ بھی نہیں ہوگا۔عدالت نے سماعت مارچ کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر صوبوں اوروفاق میں پولیس پروموشن کی یکساں پالیسی کی رپورٹ پیشکی جائے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پورے ملک میں تعینات پولیس کو برابر حقوق اور مراعات ملنی چاہیں۔