رافیل ندال میکسیکو اوپن کے بھی چیمپئین 

Rafael Nadal champion
کیپشن: Rafael Nadal
سورس: goolge
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : رافیل ندال نے میکسیکو اوپن ہارڈ کورٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جیت کر 91 واں عالمی مقابلہ جیت لیا ہے۔

 اس مقابلے میں فتح کے ساتھ ندال اکاپولکو میں منعقدہ ہارڈ کورٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کیرئیر کی 91ویں چیمپئن کے اعزاز سے ہمکنار ہوئے ہیں

میکسیکو اوپن  کے فائنل  میں ہسپانوی  ٹینس پلیئر  رافیل ندال نے کیمرون   نوریی کو 6۔4، 6۔4 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے چمپین کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

اس نتیجے کے ساتھ ہی ندال اکاپولکو میں منعقدہ ہارڈ کورٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کیرئیر کی 91ویں چیمپئن کے اعزاز سے ہمکنار ہوئے ہیں۔

ہسپانوی اسٹار، جو 2022 میں تمام 3 ٹورنامنٹس میں چمپین  بننے میں کامیاب رہا، نے 21 چیمپئن شپ کے ساتھ سب سے زیادہ گرینڈ سلام اپنے نام کیے  ہیں۔