(مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں روسی بمباری سے 11 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق روس نے اب تک یوکرین کی 1114 فوجی تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ یوکرینی فوج کا کہنا ہےکہ روس کی فوج نےدارالحکومت کیف پردوبارہ حملےشروع کردیئے جس کے بعد کیف میں صورتحال اب بھی کشیدہ ہے، روس فوجی اور سویلین اہداف پرگولہ باری جاری رکھے ہوئے ہے، روس چاہتا ہے بیلاروس کے انتہائی تربیت یافتہ فوجی دستوں سے مل کر کارروائی کی جائے۔
یوکرین کی فوج کے مطابق روس بیلاروس کی فضائی حدود بھی استعمال کرنےکا ارادہ رکھتا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں یوکرین کی صورتحال پر غورکیا گیا جس میں سیکرٹری جنرل نے کہا کہ روسی ایٹمی فورسز کا ہائی الرٹ ہونا انتہائی خوفناک ہے۔