(قذافی بٹ)خاتون اؤل بشری بی بی کا داتا دربار پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا۔ خاتون اؤل بشریٰ عمران کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون اؤل بشری عمران نے اچانک داتا دربار پناہ گاہ پہنچ گئیں۔ خاتون اؤل نے پناہ گاہ کا میں مسافروں کو دی جانے سہولتوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔خاتون اؤل بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے کھانے کے معیار اور رہائشی سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔خاتون اؤل بشریٰ عمران نے کھانا کھا کر کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔ پناہ گاہ میں مقیم افراد کی کھانے کے معیار کی تعریف کی۔
خاتون اؤل بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے ان کے مسائل بھی پوچھے، مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ لوگوں نے مسائل کے حل کے لئےذاتی دلچسپی لینے پر خاتون اؤل بشریٰ عمران کا شکریہ ادا کیا۔ خاتون اؤل بشریٰ عمران نے پناہ گاہ انتظامیہ کو قیام و طعام کے لئےانتظامات اور سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں کی عمارتوں کی ضروری مرمت کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر مہیا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔ ہم ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں کررہے بلکہ یہ ان کا حق ہے۔خاتون اؤل بشریٰ عمران کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے بھی صلہ رحمی کا حکم دیا ہے۔ پناہ گاہو ں میں مقیم لوگوں کا خصوصی خیال رکھنا ذمہ داری بھی ہے، فرض بھی اور نیکی بھی۔
خاتون اول بشریٰ عمران کا مزید کہناتھا کہ ہماری حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے۔ انسانیت کی خدمت سے خالق بھی راضی ہوتا ہے اورمخلوق بھی، پناہ گاہ میں مقیم افراد نے بشریٰ بی بی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہ میں گھر جیسا ماحول ہے،پناہ گاہیں بنانا آپ کی حکومت کا مثالی اقدام ہے،پہلے فٹ پاتھ پر رات گزارنی پڑتی تھی، اب یہاں سکون سے سوتے ہیں اور کھانا بھی ملتا ہے۔