ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

‏ زندہ دلان لاہور کیلئےپی ایس ایل 6کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

‏ زندہ دلان لاہور کیلئےپی ایس ایل 6کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) پاکستان میں کورونا ایس او پیز کے تحت پی ایس ایل 6 کے پہلے مرحلے کے میچز کراچی میں جاری ہیں، سنسنی خیز مقابلوں نے شائقین کرکٹ کے جذبے کو اور ابھار دیا ہے، پی ایس ایل سکس کے لاہور میں ہونے والے میچز میں 50 فی صد شائقین میچز دیکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد لاہورمیں بھی پچاس فی صدشائقین میچز دیکھ سکیں گے۔ لاہور کے میچز میں تماشائیوں کی تعداد بڑھانے کا باضابطہ اعلان ایک دو روز میں کیاجائے گا۔ این سی اوسی نے لیگ میچز میں 50 فیصد تک تماشائیوں کی تعداد بڑھانے کی اجازت دی تھی۔پلے آف مرحلےکے تین اور فائنل میچ کے لئے سو فیصد تماشائیوں کوسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

کراچی میں تماشائیوں کی تعداد گزشتہ ہفتے بڑھانے کا اعلان کیا گیاتھا۔پلے آف اور فائنل میچز کے تماشائیوں کی تعداد کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہو گا۔لاہور میں پی ایس ایل کے میچز کا آغاز 10 مارچ سے ہو گا۔ شہر میں مجموعی طور پر 14 میچز کھیلے جائیں گے۔لیگ میچز کے آن لائن ٹکٹوں کی سیل پی سی بی کے اعلان کے بعد چار سے پانچ روزمیں شرو ع ہو گی۔

قبل ازیں لاہور میں ہونے والے سپر لیگ کے میچز کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے   سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی، شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔فیملیز کےلیے بھی جس شناختی کارڈ پر بکنگ ہوگی وہ شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی ہوگا،اس کے ساتھ ساتھ ماسک پہننا لازمی ہو گا جبکہ طے شدہ سیٹ پلان پر عمل کرنا بھی لازمی ہوگا،ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والے شائقین کو سٹیڈیم سے باہر بھیج دیا جائے گا.

  پی ایس ایل کے لئے بڑے سیکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیاگیا،لاہور پولیس نےفوج،رینجرز کی مدد مانگ لی گئی۔ہیلی کاپٹر،موبائل جیمنگ،پولیس کی 100 ریزرویں،100ایلیٹ کی گاڑیاں مانگ لیں،ٹریفک افسران کی فراہمی کے لئے آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا۔ فوج،رینجرز اور موبائل جیمرزکی فراہمی کے لئے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوادیا گیا۔ریزرویں،ایلیٹ کی گاڑیاں اور ٹریفک پولیس کی فراہمی کے لئے اگلی میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer