بجلی چوری کرانے کے سکینڈل میں اہم پیش رفت 

بجلی چوری کرانے کے سکینڈل میں اہم پیش رفت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: لیسکو کے ناردرن سرکل میں سینکڑوں میٹرز غائب کر کے کمرشل و انڈسٹریل سیکٹر میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری کروانے کے سکینڈل میں اہم پیش رفت، کمپنی نے تمام دفاتر سے تبدیل ہونے والے میٹرز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔          

تفصیلات کے مطابق لیسکو ناردرن سرکل میں میٹرز غائب کرکے بڑے پیمانے پر بجلی چوری کروائی گئی۔ کمپنی کے تمام سرکلز کی سب ڈویژنز سے تبدیل ہونے والے میٹرز کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے، سب ڈویژنز سے ریکارڈ مانگنے پر لائن سپرنٹنڈنٹس کو پریشانی لا حق ہو گئی ہے۔ کمپنی کے دیگر سرکلز میں بھی میٹرز غائب کر کے بجلی چوری کروانے کے شواہد مل گئے ہیں۔

مختلف سب ڈویژنز نے گزشتہ تین سال کے دوران سینکڑوں میٹرز کو غائب کر رکھا ہے۔ ناردرن سرکل کے افسروں و ملازمین کےخلاف مقدمہ درج ہونے پر تحقیقات کا آغاز ہوا۔ تحقیقات میں سینکڑوں میٹرز کو لیبارٹری بھجوانے کی بجائے غائب کرنے کی نشاندہی کی گئی۔

دوسری جانب لیسکو انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ہیڈکوارٹرز کی عمارت میں نصب آگ بجھانے والے آلات زائد المعیاد ہو گئے ہیں۔ عمارت کے چاروں فلورز پر آگ بجھانے کے لئے سلنڈرز نصب کئے گئے ہیں، تاہم آگ بجھانے والے سلنڈرز میں استعمال ہونے والا کیمیکل زائدالمعیاد ہو گیا ہے۔ لیسکو ہیڈکوارٹرز میں گزشتہ سال آگ بجھانے والے آلات نصب کئے تھے لیکن ایک سال کی مدت پوری ہونے کے بعد سلنڈرز کو ری فل نہیں کیا گیا ہے۔