(ندیم خالد) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور رائے بابر سعید نے بدعنوانی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئےکانسٹیبل اور سب انسپکٹر کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کسی بھی ملک کی سالمیت اور بقا کے لئے کئی ادارے کام کرتے ہیں, مثلاً فوج سرحدوں کی محافظ ہے تو دوسرے ادارے وطن عزیز کے اندر دہشت گردوں کا سراغ لگا کر ان کو ٹھکانے لگاتے ہیں جبکہ پولیس اہلکار شہریوں کی جان ومال اورجائیداد کی حفاظت کرتے ہیں,ہماری پرسکون نیند کیلئے پولیس حکام اوراہلکار ہرطرح کے موسم میں رات بھر گشت کرتے ہیں، مگر ان میں چھپی کچھ کالی بھیڑیں جو ادارے کی ساکھ کو متاثر کررہی ہیں۔
ایسے عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہیں، عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنا ان کا اولین فریضہ ہے مگر عصر حاضر میں محکمہ پولیس میں موجود ایسے اہلکار و افسران بھی ہیں جو سادہ کوح عوام کو ڈرا دھمکا کر ان سے پیسے بٹورتے ہیں،یہاں تک کے اپنی وردی اور عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کو گالیاں، تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں جو کہ ایک سنگین مسئلہ ہے، ایسے واقعات سے پولیس کے ہاتھوں لٹنے والے شدت پسندی، ملکی اداروں کے خلاف ہوجاتے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنزلاہور رائے بابر سعید نے بدعنوانی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے سب انسپکٹر محمد ذوالفقار اورکانسٹیبل ڈرائیور شرافت نیازی کو معطل کردیا،سب انسپکٹرذوالفقار تھانہ اکبری گیٹ جبکہ ڈرائیور شرافت نیازی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات ہیں، ڈی آئی جی آپریشنزلاہور رائے بابر سعید نے دونوں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کا بھی حکم دے دیا ہے۔
معطل کئے جانے والے اہلکاروں کے خلاف ایک دکاندار سے رشوت وصول کرنےکا الزام تھا،اہلکاروں کے رشوت وصول کرنے کی شکایت سامنے آنے پر ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی گئی،محکمانہ انکوائری میں الزام درست ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔