ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر پٹرولیم چوہدری غلام سرور کو کلین چٹ مل گئی

وفاقی وزیر پٹرولیم چوہدری غلام سرور کو کلین چٹ مل گئی
کیپشن: City42 - Petroleum Minister Ghulam Sarwar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر پٹرولیم چوہدری غلام سرور کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت،محکمہ اینٹی کرپشن نے 7 سال بعد چوہدری غلام سرور کو تیسری انکوائری میں کلین چٹ دے دی۔

 لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر پٹرولیم چوہدری غلام سرور کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ڈی جی اینٹی کرپشن نے انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش کی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر پٹرولیم کا ڈپلومہ مشکوک نہیں، وزیر پٹرولیم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے کہا کہ اخراج مقدمہ کی رپورٹ ٹرائل عدالت میں پیش کی جائے گی، ٹرائل عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں اینٹی کرپشن چوہدری غلام سرور کو گناہ گار قرار دے چکا ہے۔

ٹرائل عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں غلام سرور کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر رکھا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نےغلام سرور کے خلاف بی اے کی جعلی ڈگری کے حوالے سے 2012 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو 4 مارچ کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔

Sughra Afzal

Content Writer