سٹی 42 : سی ٹی ڈی حیدرآباد نے کوٹری سائٹ ایریا جامشورو میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او سی ٹی ڈی ایس ایچ او آصف حیات کے مطابق کالعدم تنظیم کے ایس ایم ایم ایل ایل اے کا انتہائی مطلوب دہشت گرد سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار، جس کے قبضہ سے دستی بم،دھماکہ خیز بارودی مواد برآمد ہوا۔ دہشتگرد کے قبضہ سے اسلحہ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے لیے اکھٹی کی گئی رقم بھی برآمد ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جائے وقعہ پر طلب کرلیا گیا ہے۔
دہشت گرد کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور ریموٹ کنٹرول برآمد ہوا، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے جمع کی گئی رقم اور SLA کی رسید بک بھی برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ غیر قانونی پستول اور متعدد گولیاں برآمد کر لی گئیں۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسپیشل برانچ حیدرآباد کی ٹیمیں موقع پر طلب کرلی گئیں۔
سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ جامشورو میں بڑی دہشت بڑی دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی گئی، حساس مواد قبضے میں لے لیا گیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس کے علاوہ سندھ میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف سی ٹی ڈی کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔