سٹی 42 : ساہیوال میں ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد افضل کو لاہور ہائیکورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ایف آئی اے میں ایمیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ نمبر 99/2026 درج کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزم نے شہریوں کو برطانیہ بھیجنے کے نام پر فراڈ کیا۔ملزم محمد افضل نے برطانیہ کے ورک ویزا کا جھانسا دے کر شہریوں سے 1 کروڑ 14 لاکھ روپے بٹورے ۔ ملزم نے شکایت کنندہ محمد وقاص اور اس کے دوست سہیل اشرف سے رقم وصول کی۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم فرید ٹاؤن کا رہائشی ہے۔ مزید تفتیش اور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔