سٹی 42 : اسلام آباد میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 8ویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلی نمائندہ کایا کلاس نے مشترکہ صدارت کی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات پر جامع بات چیت ہوئی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، ساتھ ہی تجارت، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی، ہجرت اور کثیرالجہتی تعاون پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں راہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس کے علاوہ باہمی مفاد پر مبنی تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔