سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ کی جانب سے شہر بھر میں کرائم ہاٹ سپاٹس پر پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ جاری ہے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق پولیس کو مطلوب ڈکیتی و چوری کے 10 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ڈولفن سکواڈ نے جوہر ٹاؤن، نشتر کالونی و دیگر جگہوں سے 10 مشکوک اشخاص کو راؤنڈاپ کر لیا، مشکوک اشخاص کریمنل ریکارڈ کے مطابق عادی ملزمان نکلے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزمان سنگین جرائم میں ملوث، مختلف گروہوں کے سرغنہ ہیں۔ ملزمان میں منور، علی، آصف، عرفان، حماد، ساحل، فرخ، وقاص، ابوسفیان، ابوبکر شامل ہیں۔
ملزمان تھانہ باغبانپورہ، لٹن روڈ، اسلامپورہ، اقبال ٹاؤن، نشتر کالونی، رائیونڈ و دیگر کے حوالے کردیے گئے ۔