ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کی جنسی جرائم کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

لاہور پولیس کی جنسی جرائم کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور پولیس نے جنسی جرائم کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کرلیے ۔ 

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملزمان کومختلف کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا۔ ہنجروال میں 15 سالہ لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والا ملزم زین کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ غازی آباد ،9 سالہ بچی سے مبینہ جنسی درندگی کی کوشش کرنے والا ملزم عامر بھی گرفتار کرلیا گیا۔ 

تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے16 سالہ لڑکے سے بد فعلی کرنے والے ملزم سلیم کو گرفتار کیا۔ 17 سالہ لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالے کیخلاف تھانہ رائیونڈ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ رائیونڈ پولیس جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ 

ترجمان کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔