ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ،ملک میں گدھے بڑھ گئے

 مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ،ملک میں گدھے بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  ملک میں ایک سال کے دوران مختلف مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق گدھوں کی تعداد میں 1 لاکھ 13 ہزار اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی تعداد 60 لاکھ 47 ہزار سے بڑھ کر 61 لاکھ 60 ہزار ہوگئی۔

سرکاری دستاویز کے مطابق گدھوں کی تعداد میں اضافے کیساتھ بھینسوں کی تعداد میں بھی14 لاکھ 17 ہزار اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 91 لاکھ 5 ہزار تک پہنچ گئی۔بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ 92 ہزار اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 11 ہزار ہوگئی ہے۔

دستاویز کے مطابق بکریوں کی تعداد میں 24 لاکھ 22 ہزار کا اضافہ ہوا اور یہ تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ 15 ہزار تک پہنچ گئی،اونٹوں کی تعداد میں 16 ہزار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اس کے علاوہ گھوڑوں اور خچروں کی تعداد میں بھی معمولی اضافہ ہوا۔