ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس حسن نواز مخدوم کے والد انتقال کر گئے

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس حسن نواز مخدوم کے والد انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کے جج حسن نواز مخدوم کے والد انتقال کر گئے ہیں، جس پر قانونی، عدالتی اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے 5 بجے ادا کی جائے گی۔

مزید تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ جامع مسجد، مسجد چوک، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز 4میں ادا کی جائے گی۔

اہل خانہ، عزیز و اقارب، وکلا برادری، عدالتی شخصیات اور دیگر متعلقہ افراد کی بڑی تعداد کی نماز جنازہ میں شرکت متوقع ہے۔