ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حادثے نے  25 کروڑ کو آزادی دلوا دی

حادثے نے  25 کروڑ کو آزادی دلوا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  حادثے نے  25 کروڑ کو آزادی دلوا دی۔

حادثاتی آزادی کا یہ واقعہ امریکہ میں رپورٹ ہوا ہے۔ واشنگٹن سٹیٹ میں واٹ کوم کاؤنٹی میں شہد کی مکھیوں کے بڑے ذخیرہ کو ٹرانسپورٹ کرنے والے ٹرک کے الٹ جانے سے  اس ٹرک مین موجود مکھیوں کے بکسے ٹوٹ گئے اور تھوڑی ہی دیر مین تمام مکھیاں آزادی پا گئیں۔

اس ٹرک پر لدی ہوئی مکھیوں کی تعداد  25 کروڑ بتائی جا رہی ہے۔ بکسے ٹوٹنے سے وہ سب کی سب  آزاد ہوگئیں۔ 

 حکام کے مطابق ٹرک میں شہد کی مکھیوں کے 30 ہزار کلوگرام سے زائد مصنوعی چھتے  منتقل کیے جارہے تھے۔ 

 اتنی بڑی تعداد میں شہد کی مکھیوں کے آزاد ہوجانے کے بعد پولیس اور انتظامیہ میں لوگوں کو ٹرک الٹنے کے مقام سے دور رہنے اور شہد کی مکھیوں سے بچنے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ 

 حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماہرین اور شہد کی مکھیاں پالنے والے افراد شہد کی مکھیوں کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور امید ہے کہ شہد کی مکھیاں جلد اپنے چھتوں کے پاس لوٹ آئیں گی۔