سٹی42: سمبڑیال سیالکوٹ میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی اب تک گنتی میں مسلم لیگ نون کی خاتون امیدوار نے پی ٹی آئی کے امیدوار کے عملاً چیتھڑے اڑا دیئے۔ خاتون امیدوار حنا وڑائچ ابتدائی پولنگ سٹیشن کے نتیجہ سے اب تک مخالف مرد امیدوار پر دو گنا ووٹوں کی برتری رکھے ہوئے ہیں۔ گنتی ابھی جاری ہے۔
پی ٹی آئی نے اس پولنگ کی ابتدا میں ہی اپنے ساتھ "دھاندلی" ہونے کا بتا دیا تھا۔میڈیا نے دن بھر کے دوران دھاندلی کے کوئی واقعات رپورٹ نہین کئے، ووٹنگ مجموعی طور پر پر امن ہوئی، گنتی کے دوران بھی کوئی نا خوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔
سمبڑیال میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 52 پر ضمنی الیکشن میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں نتائج آنے کا سلسلہ رات پونے گیارہ بجے تک جاری ہے۔
پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے 185پولنگ اسٹیشن میں سے 150کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کی حنا ارشد وڑائچ 61393 ووٹ لےکر آگے ہیں۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخرنشاط گھمن 32030 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔