سٹی 42:پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل معرکہ سجنے کو تیار ہے ، میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم میں بہترین صفائی انتظامات کیے گئے
سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ 250 سے زائد ورکرز، 8 واشر گاڑیاں صفائی کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں،میچ سے قبل قذافی سٹیڈیم اور اطراف میں صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا،2 واٹر بائوذرز قذافی سٹیڈیم کے اطراف پانی کا چھڑکاؤ جاری رکھیں گے،ہر انکلیوژر میں 15 ورکرز، 1 سپر وائزر ڈیوٹی پر تعینات ہے،50 سے زائد صفائی ورکرز قذافی اسٹیڈیم کے اطراف اور پارکنگ ایریاز میں صفائی ستھرائی یقینی بنا رہے ہیں۔ 200 سے زائد ورکرز، 15 سپروائزرز، میچز کے دوران قذافی سٹیڈیم میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،مکینیکل سویپرز کی مدد سے قذافی اسٹیڈیم آنے اور جانے والے راستوں کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ٹیمیں میچز کے دوران تماشائیوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App