(ویب ڈیسک)ازبکستان،افغانستان اور پاکستان ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے، افغان قائم مقام وزیرخارجہ نے پاکستان کا سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیاہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی نے دو طرفہ تعلقات میں انتہائی مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے بھی جوابی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے 19 اپریل کے فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ کیا اور بھائی چارے اور اعتماد سازی کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دوران گفتگو ازبکستان، افغانستان اورپاکستان ریلوے منصوبے کی اہمیت پر زور دیا گیا اورمنصوبے کے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔