ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فٹ بال ٹیم کی جیت کا جشن، قانون شکن عناصر کا ہنگامہ، دو افراد  مارے گئے، ایک کوما میں

 فٹ بال ٹیم کی جیت کا جشن، قانون شکن عناصر کا ہنگامہ، دو افراد  مارے گئے، ایک کوما میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  فرانس میں سینٹ جرمائین ٹیم کی فٹ بال لیگ  میں جیت کے بعد جشن کے دوران  جھگڑوں میں دو ادراد مارے گئے اور ایک پولیس اہلکار کوما میں چلا گیا۔  چیمپیئنز لیگ کے فائنل کے بعد پیرس کی سڑکوں پر تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد کم از کم 81 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ یورپ میں فٹ بال کے سب سے بڑے ایونٹ چیمپئینز لیگ میں  پیرس سینٹ جرمائین کی تاریخی فتح کے لیے ملک بھر میں  سینٹ جرمائین کے فین جشن منانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے تو اس جشن کے دوران  دو شائقین کی موت ہو گئی اور ایک پولیس افسر کوما میں ہے۔ چیمپئینز لیگ کا فائنل میچ جرمنی کے شہر میونخ میں ہوا تھا۔

نیشنل پولیس سروس نے بتایا کہ  پیرس سینٹ جرمائین سٹریٹ پارٹی کے دوران ڈیکس شہر میں ایک 17 سالہ لڑکے کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

 وزیر داخلہ کے دفتر نے بتایا کہ پیرس میں ایک شخص اس وقت ہلاک ہو گیا جب پی ایس جی کی تقریبات کے دوران اس کے سکوٹر کو  ایک کار نے ٹکر مار دی۔ دونوں  واقعات کے حالات کی جانچ کی جا رہی ہے۔

نیشنل پولیس سروس نے بتایا کہ شمال مغربی فرانس میں ایک پولیس افسر حادثاتی طور پر آتش بازی کی زد میں آ گیا اور آنکھ پر شدید چوٹوں کی وجہ سے کوما میں چلا گیا۔

پیرس سینت جرمائین کے فینز کے جشن کے دوران  فرانس بھر میں سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ جشن کے اجتماع زیادہ تر پرامن تھے لیکن کچھ علاقوں میں تشدد کی شکل اختیار کر گئے۔

پیرس سینٹ جرمین نے چیمپئینز لیگ کے فائنل میں  انٹر کے خلاف میچ  5-0 سے  جیت لیا تھا۔ جیت کا جشن منانے کے لیے پی ایس جی کے ہزاروں فین سڑکوں پر نکل آئے۔ یہ  یورپی فٹ بال کے پریمیئر کلب مقابلے میں پی ایس جی کلب کی پہلی کامیابی  ہے جس پر اس کے فین کچھ زیادہ ہی جوش میں تھے۔

کلب کا پارک ڈیس پرنسز  سٹیڈیم  کھچا کھچ بھرا ہوا تھا کیونکہ اس نے میونخ میں فائنل کو دیوہیکل اسکرینوں پر نشر کیا تھا، اور  سٹیڈیم میں خوشی کے مناظر تھے جب پی ایس جی نے اچراف حکیمی، ڈیسیری ڈو (دو)، خویچا کوارتسخیلیا اور متبادل نوجوان سینی الیو میو کے گولوں کی بدولت  پہلی مرتبہ فتح کا منہ دیکھا تھا۔

آخری سیٹی پر سینکڑوں آتش بازیاں اور پٹاخے چھوڑے گئے لیکن بے لگام خوشی جلد ہی مایوسی میں بدل گئی کیونکہ پولیس کی مداحوں کے ساتھ جھڑپوں  کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا  کہ کھیل ختم ہونے تک درجنوں افراد کو اسٹیڈیم کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ وہاں کئی کاروں کو الٹ کر آگ لگا دی گئی تھی۔

فرانس کے وزیر داخلہ برونو ریٹیلیو نے تشدد کے بارے میں کہا کہ "پی ایس جی کے حقیقی شائقین اپنی ٹیم کی شاندار کارکردگی سے پرجوش ہو رہے ہیں۔" "اس دوران، وحشی جرائم کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اکسانے کے لیے پیرس کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔