ویب ڈیسک:کوہاٹ کے گاؤں زوڑ آخور میں گھر میں دھماکا ہوا ہے جس میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا بارودی مواد کا لگتا ہے۔
پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی جگہ کا معائنہ کر رہا ہے۔اصل حقائق تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔