سعید احمد:ٹرین حادثے کی وجہ سے ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔
کراچی سے لاہور آنیوالی علامہ اقبال کو احمد پور کے مقام پرروک لیا گیا۔تیزگام کو لیاقت پور اورکراچی ایکسپریس کو خانپور کے مقام پر روک لیا گیا جبکہ ملت ایکسپریس اور بہاوالدین ذکریا ایکسپریس کو بھی روک دیاگیا ۔
واضح رہے کہ بہاولپور میں مبارک پور کے قریب پاکستان ایکسپریس کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی تھی۔ ٹرین کراچی سے لاہورآرہی تھی کہ مبارک پورکے قریب بوگی ٹریک سے اتر گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کی بوگی ٹرالی کے جام ہونے کے باعث ٹریک سے اتری حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اپ ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔
بہاولپور کے قریب حادثے کے بعد اپ ٹریک کو بند کر دیا گیا۔