ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک ،بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا

پاک ،بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم  پہلے ہی دو ٹی ٹونٹی میچز جیت کرسیریز اپنے نام کر چکی ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

  سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان  نے پینچ سٹرینتھ کوآزمانے کا فیصلہ کیا ہے ، میچ میں پہلے 2 میچ نہ کھیلنے والے لڑکوں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے ۔  

 میچ اگرچہ رسمی نوعیت کا ہے لیکن دونوں ٹیمیں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سیریز کا اختتام شاندارانداز میں کرنے کی کوشش کریں گی۔

 قومی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈرآغا سلمان کے سپرد کی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس سنبھالیں گے۔