اسامہ ملک: کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نامعلوم خاتون ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح oسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے وقت ریلوے ٹریک پر غیر معمولی رش یا صورتحال کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ورثاء کی تلاش جاری ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کوئی اپنے لاپتہ عزیز کی تلاش میں ہے تو جناح ہسپتال سے رجوع کرے۔