ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کردی

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ بغاوت کو چھوڑیں، تناؤ تو کم کریں، ٹوئٹ تو ڈیلیٹ کریں، ہم کہتے ہیں بات کریں، وہ کہتے ہیں تم سے بات نہیں کریں گے۔ ہم سے بات نہیں کریں گے تو کیا دیواروں سے بات کریں گے، آپ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ یا امریکا سے کرنا چاہتے ہیں؟ ہم کسی کو غدار نہیں کہہ رہے، ہم ہر سیاسی جماعت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم کے 3 بڑے اہداف میں سب سے بڑا اور پہلا ہدف مہنگائی کم کرنا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ ہر وزارت کو غریب آدمی پر بوجھ کم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، مشکلات کے باوجود ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں، ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں، ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے، پیٹرول کی قیمت کم ہو تو مہنگائی کم ہوگی، مہنگائی کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح 37 فیصد سے کم ہو کر 17فیصد پر آگئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے، بیرون ملک سے سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار کے لیے تیار ہیں۔