تو جھوم جھوم جھوم، پرنیتی چوپڑا نے نصیبو لال کا گیت گا کر انسٹاگرام میں دھوم مچا دی

parineeti chopra sings Tu jhoom jhoom, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   اداکارہ پرینیتی چوپڑا  بھی اپنی نصیبو لال کی مداح نکلیں، پرنیتی نے نصیبو لال اور عابدہ پروین کا گانا گنگنانے کی وڈیو انسٹاگرام میں پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نےلکھا کہ بعض اوقات اچھے لمحات اچانک رونما ہوجاتے ہیں۔

پرنیتی چوپڑا کسی کام کیلئے ڈبنگ اسٹوڈیو گئی تھیں اور وہ خود کو اپنا پسندیدہ ترین گانا گانے سے باز نہیں رکھ سکیں اور کسی نے اس منظر کی وڈیو بنا لی۔ یہ گانا لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ نصیبو لال کا ڈوئٹ ’تو جھوم‘ ہے۔ پرینیتی چوپڑا ایک باصلاحیت ادکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی گلوکارہ بھی ہیں اور انہوں نےکلاسیکل میوزک کی تعلیم حاصل بھی کی ہے۔وہ بالی وڈ کی متعدد فلموں کیلئے بھی گانے گاچکی ہیں اور فلم ’کیسری‘ کے مشہور گانے ’تیری مٹی‘ میں بھی ان کی آواز شامل ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)