ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فلسطینی عسکریت پسند تنظیم کے 5 ارکان لبنان میں دھماکے میں جاں بحق

Five members of Palestinian militant group killed in blast on Lebanese-Syrian bordeر, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: لبنان میں شام کی سرحد کے نزدیک ہونے والے ایک زوردار دھماکے میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم پاپولر فرنٹ فار لبریشن ک آف فلسطین جنرل کمانڈ کے 5 ارکان جاں بحق ، 10 افراد زخمی ہوگئے۔

منگل کی رات دھماکا شام کی سرحد کے قریب لبنانی علاقے میں ہوا جس سے ایک عمارت اور ایک گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی اور دونوں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ دھماکا گاڑی میں ہوا یا عمارت میں ہوا تھا۔

دھماکے میں فلسطینی عسکریت پسند گروپ کے پانچ ارکان ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے کمانڈر نے دھماکے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے مشرقی قصبے قصایا میں فضائی حملہ کیا تھا۔ فسطینی تنظیم کے کمانڈر نے اس بات کے عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ اسرائیل سے اس حملے کا پورا پورا بدلہ لیں گے اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ 

دوسری جانب اسرائیل کے سیکیورٹی ذرائع نے اس دعوے سے اختلاف کیا کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ایک اسرائیلی ذریعے نے جبر ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی فوج شام لبنان سرحد کے قریب دھماکے میں ملوث نہیں تھی۔ لبنان کی فوج نے اس واقعہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔