سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ؟

 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: آئندہ مالی سال کا بجٹ, وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے پر غورشروع کردیا، پنجاب حکومت بھی وفاق کے اعلان کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کر ے گی۔ 

محکمہ خزانہ بجٹ کی تیاری میں کشمکش کا شکار ہے ، محکمہ خزانہ چار ماہ کے اخراجات کا بجٹ تیار کر رہا ہے،  اگلے چار ماہ کے بجٹ میں کوئی نئی سکیم شامل نہیں کی جا رہی ، وفاق نے ابھی تک پنجاب کو ایف بی آر کے اگلے مالی سال کے ٹارگٹ کا بھی نہیں بتایا ۔

وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بیس فیصد اضافے پر غور شروع کردیا,پنجاب حکومت کو وفاق سے پیسے نہ ملنے پر تاحال بجٹ کا فیصلہ نہیں ہو سکا ،پنجاب حکومت وفاق کے اعلان کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے گی۔