ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر اداکار قیصر نظامانی نےکام والی نہ رکھنے کی وجہ بتادی

سینئر اداکار قیصر نظامانی نےکام والی نہ رکھنے کی وجہ بتادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سینئر اداکار نے کہا کہ 'ہم اپنے گھر کی صفائی بھی خود کرتے ہیں، کھانا بھی خود پکاتے ہیں، کپڑے بھی خود ہی دھوتے ہیں لیکن برتن دھونے کے لیے کبھی کبھی مدد لے لیتے ہیں'۔

قیصر نظامانی نے کام والی نہ رکھنے کی وجہ بتائی اور کہا 'ہم جب کمرشل ایریا میں اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے تو  ایک ہیلپر آتی تھی جو میرے چھوٹے بیٹے  زورین کو اغوا کرکے لے گئی تھی، اس وقت اس کی عمر 8 ماہ یا ایک سال تھی'۔اداکار نے کہا 'میرا بیٹا کافی خوبصورت تھا، اس کی آنکھیں نیلی بالکل اپنی ماں جیسی تھیں تو پھر پڑوسیوں نے ہمیں بتایا کہ آپ کا بچہ نیچے سیڑھیوں کے پاس ہے، ہم نے نہ آؤ دیکھا نہ تاؤ، ہم بھاگتے ہوئے نیچے گئے، ہم نے دیکھا تو بیٹا نیچے پڑا ہوا تھا، بعد میں باہر مکینک وغیرہ تھے انہوں نے جب دیکھا یہ بیٹا قیصر بھائی کا ہے اور عورت لے جارہی ہے تو انہوں نے اس سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد وہ زورین کو وہیں چھوڑ کر چلی گئی'۔

انہوں نے کہا کہ 'وہ دن ہے اور آج کا دن ہے، ہم نے گھر میں کام والی رکھنے کا رسک نہیں لیا'۔ قیصر نظامانی نے کہا کہ ’میں نے فضیلہ کو کہا تھا کہ اگر یہ چلا جاتا تو تم ہر سگنل پر اسے تلاش کرتیں‘۔اداکار نے والدین کے لیے کہا کہ یہ والدین کے لیے لازمی ہے کہ مہربانی کرکے اپنے گھروں میں خود کام کریں یا انہیں اپنے گھروں میں رکھیں جن کے باپ دادا کو آپ جانتے ہوں، یہ نہیں کہ کسی اور علاقے سے کوئی شخص آیا ہے اور آپ ان کی زبان پر بھروسہ کرلیں، اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں لیکن احتیاط کرنی چاہیے۔

Ansa Awais

Content Writer