ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری گرمی بھول جائیں، محکمہ موسمیات کی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

شہری گرمی بھول جائیں، محکمہ موسمیات کی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:پاکستان کے  مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔ 

چمن، قلعہ سیف اللہ اور زیارت سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔اس کے علاوہ نکیال آزاد کشمیر، ملتان ،راجن پور،گجرات، شکرگڑھ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ہوئی جبکہ خیبر پختونخوا میں سوات، ایبٹ آباد، مالاکنڈ میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات  نے آج بھی پنجاب، خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کردی۔