کراچی کے معروف ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی،آگ تیسرے درجے کی قرار

کراچی کے معروف ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی،آگ تیسرے درجے کی قرار
کیپشن: Superstore Fire
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شہر قائد کے علاقے جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور کے وئیر ہاؤس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔حکام کے مطابق فائربریگیڈ کی چھ گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہیں، آگ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا گیا ہے اور شہر بھر سے فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے، دھواں زیادہ ہونےکےباعث فائر فائٹرز کو مشکلات کاسامنا ہے۔

واقعے سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور کا عملہ اور خریدار محفوظ ہیں، اسٹور میں کسی شخص کی موجودگی کی اطلاع نہیں ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق جیل چورنگی کے قر یب سپر اسٹور کے ویئر ہاؤس میں آتشزدگی کے بعد رینجرز کے جوان موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو ٹیموں کیساتھ ملکر آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔