لوڈشیڈنگ اور زیادہ بل سے بچنےکے لئے پنجاب حکومت کا اہم اقدام

لوڈشیڈنگ اور زیادہ بل سے بچنےکے لئے پنجاب حکومت کا اہم اقدام
کیپشن: strategy to combat load shedding
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:  پنجاب کے تمام دفاتر کو سولر انرجی پرمنتقل کردیا جائےگا،پی اینڈ ڈی نے منصوبہ بجٹ میں شامل کر لیا۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے جہاں عوام پریشان ہیں وہیں سرکاری دفاتر میں بھی بجلی کے سپلائی معطل ہونے سے کام رُک جاتے ہیں۔ حکومت نے سرکاری دفاتر کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور بھاری بھرکم بلوں سے بچنے کیلئے سولر انرجی استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ پی اینڈ ڈی نے منصوبے کو بجٹ میں شامل کر لیا ہے۔ گزشتہ برس یہ منصوبہ بجٹ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا، تاہم پی اینڈ ڈی نے اس سال یہ منصوبہ دوبارہ ٹیک اپ کر لیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پنجاب کے تمام بلدیاتی اداروں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا، محکمہ بلدیات نے اس حوالے سے تجویز ارسال کردی ہے۔