عمران خان آخری وقت تک سمجھ رہے تھے کہ عدم اعتماد نہیں آرہی، شیخ رشید

عمران خان آخری وقت تک سمجھ رہے تھے کہ عدم اعتماد نہیں آرہی، شیخ رشید
کیپشن: imran khan And sheikh rasheed
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تحریک عدم اعتماد کے وقت عمران خان کی سوچ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان آخری دن تک سمجھتے رہے کہ تحریک عدم اعتماد نہیں آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس رات متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) حکومت چھوڑ کر چلی گئی تو میں بھی سمجھ گیا کہ باپ ہمارے ساتھ نہیں۔

دوسری جانب  چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی موت کو دعوت دے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیروں کی اوقات، وژن اور سوچ نہیں ہے، ن لیگی سینیٹر اعظم نذیر تارڈ کو بات کرنا نہیں آتی۔