ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف زرداری سے رابطے،عمران خان کا اہم بیان آگیا

آصف زرداری سے رابطے،عمران خان کا اہم بیان آگیا
کیپشن: Imran khan and Asif zardari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری سے رابطوں اور قومی اسمبلی میں واپس جانے کی دو ٹوک الفاظ میں تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ملاقات میں آصف زرداری اور ملک ریاض کے درمیان گفتگو کی آڈیو کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے عدم اعتماد کے دوران آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا  26سال سے کہہ رہا ہوں آصف زرداری،ن لیگ ایک ہی ہے۔

لانگ مارچ کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے کہا کہ لانگ مارچ ختم کرنے کے پیچھے کوئی ڈیل نہیں ہے ، لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہوتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں واپس جانے کی خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا اسمبلیوں سے مستعفی ہوچکے ،تصدیق کیلئے جانے کی ضرورت نہیں ہے ،قومی اسمبلی کے فلور پر اسپیکر کے سامنے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ، اسمبلی میں واپس جانےکا مطلب ہے امپورڈٹ حکومت کو تسلیم کرلیا، اب کسی رکن کو انفرادی طور پر اسمبلی جانے کی ضرورت نہیں۔