(سٹی42) فیس بک استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،اب فیس بک پر جھوٹی خبر دینے یا کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر آپ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا، جو اکاؤنٹ غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلاتے ہیں ان پر لیبل لگا کر صارفین کو خبردار کیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک کا استعمال نوجوان نسل میں بہت پایا جاتا ہے، فیس بک سے متاثر ہوئے بغیر بڑے بھی نہ رہ سکے، فیس بک کے متعارف ہونے سے بہت سے مسائل کو حل کرنے میں مددملی، فیس بک کا استعمال آج کل عام ہوچکا ہے,کورونا لاک ڈاؤن کے دنوں میں سوشل اپیس کا استعمال بچے، بڑے، خواتین اور مرد حضرات میں کافی پایاگیا۔
مزید پڑھئے: فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو لائیکس چھپانے کا اختیار مل گیا
فیس بک استعمال کرنے والوں کو اب احتیاط کرنا ہوگی کیونکہ کسی بھی پیج، اکاؤنٹ سے گمراہ کن معلومات یا جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو آن لائن شرمندگی کا سامنا کرنا پڑئے گا،آن لائن اس طرح شرمندہ کیاجائے گا کہ آپ کی پوسٹ کو ہی نہیں ہٹایاجائے گا بلکہ ان پرلیبل لگا کر صارفین کو خبردار کیاجائے گا۔
فیس بک انتظامیہ کے مطابق جو صارفین جعلی خبریں شیئر کرتے ہیں ان پر بھی پابندی عائد کردی جائےگی جس پر صارف دوبارہ فیس بک پر پوسٹ نہیں کرسکے گا جبکہ متعلقہ صارف کے خلاف کارروائی بھی کی جاسکتی ہے، فیس بک کا شمار ان سائٹس میں ہوتا ہے جو صارف کے لئے مقناطیس کی سی طاقت رکھتی ہے۔