ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو لائیکس چھپانے کا اختیار مل گیا

Facebook and Instagram users
کیپشن: Facebook and Instagram users
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :2019 سےانسٹا گرام نے لائیکس چھپانے پر تجربات کا آغازکیا تھا جس پر صارفین نے شدیدتنقید  کی تھی ، اب فیس بک اور انسٹا گرام نے صارفین کو اختیار دے دیا ۔

 تفصیلات کےمطابق صارفین اپنے لائیکس کو چھپا سکیں گے، دوسروں کی پوسٹوں پر بھی صارف کو لائیکس دیکھنے یا نہ دیکھنے کا اختیار ہو گا۔ لوگ خود فیصلہ کریں گے کہ وہ اپنی پوسٹس پر لا ئیکس چھپانا چاہتے ہیں یا نہیں۔انسٹاگرام نے 2019 میں پوسٹس پر لا ئیکس  چھپانے کے فیچر کے اثرات دیکھنے کیلئے محدود صارفین پر آزمائش شروع کی تھی  جس دوران یہ دیکھنے میں آیا کہ کچھ صارفین لا ئیکس  چھپانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

کمپنی کا خیال ہے کہ اس فیچر کے باعث درحقیقت صرف زیادہ پوسٹس ہی نہیں بلکہ صارف ایپ میں زیادہ وقت گزاریں گےجس سے فیس بک کی اشتہاری آمدنی میں انسٹاگرام صارفین کے ذریعے مزید اضافہ ہوسکے گا۔