ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے پرائیویٹ اسکولز مالکان کے لئے خوشخبری

class room
کیپشن: class room
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکولوں کی رجسٹریشن  کی تاریخ میں پھر توسیع کر دی گئی۔ 

 تفصیلات کے مطابق پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے  پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن  کی تاریخ میں 30 جون تک اضافہ کردیا گیا،مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہ کروانے سکولوں کو بیس ہزار تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل رجسٹریشن کی تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی تھی۔ اب نجی سکول مالکان 30 جون تک اپنے سکول کو گھر بیٹھے آن لائن رجسٹرڈ کروا سکیں گے۔

30 جون تک رجسٹریشن بغیر کسی جرمانے کے کروائی جاسکے گی لیکن مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہ کروانے پر 20 ہزار جرمانہ عائد کیا جاسکتاہے۔